خبرنامہ انٹرنیشنل

اینجلینا جولی روہنگیا خواتین سے ملنے بنگلہ دیش جائیں گی

اینجلینا جولی روہنگیا خواتین سے ملنے بنگلہ دیش جائیں گی
واشنگٹن: (ملت آن لائن) ہالی وڈ فلم اسٹاراینجلینا جولینے میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا خواتین پر کیے جانے والے مبینہ جنسی تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ہالی وڈ سٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیراینجلینا جولینے بتایا کہ وہ جلد ہی جنسی تشدد کا شکار روہنگیا خواتین سے ملاقات کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ میانمار کی ریاست رخائن میں اگست کے اواخر میں مسلح حملوں اور کریک ڈاؤن کے بعد اب تک 6 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔