خبرنامہ انٹرنیشنل

ایڈورڈ سنوڈن کو روس بدر نہیں کیا جا رہا، وکیل

ماسکو: (ملت+اے پی پی) سابق امریکی خفیہ اہلکار اور وسل بلوور ایڈورڈ سنوڈن کے وکیل نے سنوڈن کی روس بدری اور امریکا کو حوالگی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنوڈن کے وکیل اپنے انتولی کیچیرانا نے ایک بیان میں کہا کہ روسی حکومت کبھی ایسا نہیں کر سکتی۔ سنوڈن 2013ء سے روس میں سیاسی پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ امریکا میں ان پر فوج داری الزامات کے تحت مقدمات قائم ہیں۔ انہوں نے امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی جانب سے دنیا بھر میں نگرانی اور جاسوسی سے متعلق جاری آپریشنز کی تفصیلات ظاہر کی تھیں۔