کیٹو(اے پی پی)جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں 19اہلکاروں سمیت 22افراد ہلاک ہو گئے۔ ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا کے مطابق حادثہ پاستاسا صوبے کے جنگلات میں پیش آیا، جہاں فوجی اہلکار پیراشوٹ کورس میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے جن میں 19فوجی اہلکار، 2پائلٹ اور ایک میکینک شامل ہے۔ حکام کے مطابق اب تک حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔