خبرنامہ انٹرنیشنل

ایکواڈورکےعوام متاثرین زلزلہ کی امداد پرترکی کےشکرگزار

کیوٹو:(اے پی پی) ایکواڈور نے زلزلے کے بعد متاثرین کی امداد پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایکواڈور کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت عظمی ٰ کے ہنگامی حالات کے سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری تحریر ی اعلان بتایا ہے رواں بر اپریل میں آنے والے قیامت خیززلزلے کے بعد کہ ترکی نیمتاثرین کے لیے جو امداد بھیجی ہے اس پر ایکواڈور کے عوام ترکی کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ترکی نے ایکواڈور کو 2ہزا ٹن خوردنی اشیاء 2 ہزار ٹن صفائی کا سامان، 60 عدد ڈیپ فریزر، 20 فرج، ٹوائلٹ اورشاور سمیت 249 ٹن امداد روانہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ماہ اپریل میں ایکواڈور میں آنے والے زلزلے سے 663 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔