کیٹو:(ملت+اے پی پی) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے دارالحکومت کیٹو کے نواحی علاقے میں ایک بس حادثے میں ہونے والی ہلاکتیں 24 ہو گئیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد22 بتائی گئی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ دارالحکومت کے قریب سے گزرنے والی ایک بڑی شاہرہ پر اْس وقت پیش آیا جب وہ ایک انتہائی خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ خطرناک موڑ سارے علاقے میں ڈیڈ مینز کَرو یا مردہ افراد کے موڑ سے مشہور ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں وینزویلا اور کولمبیا کے شہری بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز ایکواڈور میں ہونے والے حادثے میں ایک درجن افراد ہلاک ہوئے تھے۔