خبرنامہ انٹرنیشنل

ایکواڈور میں زلزلے کے بعدسے دو ہزار افراد تاحال لا پتہ، ہلاکتوں کی تعداد 507 ہوگئی

سان سلوا ڈور:(اے پی پی) ایکواڈور میں حکام کے مطابق زلزلے کا شکار ہونے والے علاقے میں دو ہزار کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ایکواڈور میں ہفتے کی شام آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی مزید اضافے کے بعد اب 507 ہو گئی ہے۔ ملک کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کی طرف سے ساحلی شہروں میں امدادی کام جاری ہیں جبکہ بین الاقوامی امدادی اداروں نے بھی ایکواڈور کو تعاون کی پیشکش کر رکھی ہے۔ ہفتے کی شام آنے والے اس زلزلے کو گزشتہ کئی دہائیوں کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔