خبرنامہ انٹرنیشنل

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے مزید جھٹکے

کویٹو۔:(اے پی پی) ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے مزید شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،تازہ آفٹر شاکس جن کی شدت 6.0 عشاریہ تھی ،کا مرکز ایکواڈور کے شہر تساگواسے 36کلومیٹر اور بہیا ڈی سے 20 کلو میٹر دورشمال مغربی علاقہ کیراکز تھا۔امریکی محکمہ ارضیات پیمائی کے مطابق آفٹر شاکس کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ایکواڈور میں چند روز قبل آنے والے زلزلے میں 600 افراد ہلاک ہوئے اور وسیع پیمانے پر مال نقصان ہوا۔