خبرنامہ انٹرنیشنل

ایک ملت،ایک پرچم اورایک وطن ہماری سکیورٹی پالیسی ہے، صدر اردوان

ایک ملت،ایک پرچم اورایک وطن ہماری سکیورٹی پالیسی ہے، صدر اردوان
استنبول(ملت آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جو بھی ہماری حکومت کو توڑنے کی کوشش کرے گا وہ سمجھ لے کہ اصل میں وہ ہماری حکمت عملی کی قدیم دیواروں کے ساتھ سر ٹکرا رہا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس استنبول میں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک روز قبل اعلان کردہ سکیورٹی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے صدر اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے حوالے سے ہم اپنی حکمت عملی کو یوں بیان کر سکتے ہیں کہ ایک ملت ، ایک پرچم اور ایک وطن ہماری سلامتی کی حکمت عملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ملت کے اخوت ، بھائی چارے اور مساوات پر حملہ ہماری حکمت عملی پر حملے کا مفہوم رکھتا ہے۔ ہمارے پرچم، اذان ، شہدا اور غازیوں کی امانت شمار ہونے والی اقدار کی توہین ہماری حکمت عملی کی خلاف ورزی شمار ہو گی۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے وطن کے کسی ایک پتھر کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش ہماری ریڈ لائن کو عبور کرنے کا مفہوم رکھے گی۔