خبرنامہ انٹرنیشنل

ای سی او اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر شکرگزار ہیں: افغانستان

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) افغانستان کے پاکستان میں سفیر اور ای سی او کے 13ویں سربراہ اجلاس کیلئے افغانستان کے نمائندہ خصوصی عمر زخیلوال نے کہا ہے کہ ای سی او اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر شکرگزار ہیں،افغانستان کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں،علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر عم زخیل وال نے کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر شکرگزار ہیں،وزیراعظم نوازشریف کو ای سی او چیئرمین ببنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،افغانستان کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔اجلاس میں رکن ملکوں کی تجاویز مفید ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی او خطے کی سب سے پرانی اور منفرد تعاون تنظیم ہے،علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہے،خطے کے تمام وسائل کو مشترکہ مفادات کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔افغان سفیر نے کہا کہ غربت اور دوسرے چیلنجز سے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے،مواصلاتی روابط کا فروغ ایک دوسرے کی معاشی ترقی سے منسلک ہے،مواصلاتی روابطوں سے صرف معاشی ہی نہیں امن کے اہداف بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وژن 2025پر عملدرآمد سے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔۔۔۔(خ م)