خبرنامہ انٹرنیشنل

ای سی سی نے روس گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:( اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس کے حکومتی سطح پرمعاہدے کے تحت نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، اس کے علاوہ وزارت پانی وبجلی کی تجویز پر پاورسیکٹرکیلیے وزارت خزانہ کو25ارب روپے کی خودمختار گارنٹی جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ کمیٹی کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارکی زیرصدارت ہوا،کمیٹی نے روس سے مذاکرات کے لیے اعلی سطح کی پرائس کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی،یہ کمیٹی روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تفصیلات اورگیس کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں مذاکرات کریگی،ای سی سی کی جانب سے قائم کی جانے والی پرائس مذاکراتی کمیٹی سیکریٹری پٹرولیم، سیکریٹری قانون،سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ،ایم ڈی ڈی ایس این جی پی ایل،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور وزارت خزانہ کے نمائندوںپرمشتمل ہوگی۔ ای سی سی نے گوادر،نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورگیس پائپ لائن پروجیکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دے دی اورگوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورگیس پائپ لائن منصوبے پربلڈاوون آپریٹ، ٹرانسفر (بی اواو ٹی) بنیادپرعملدرآمدکی بھی منظوری دی ہے جبکہ ای سی سی نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کوہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے کو ڈل فارمیلٹیزپوری کی جائیںاور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس بات کوبھی یقینی بنایاجائے کہ گوادرنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورگیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کے لیے منظورکی جانے والی نظرثانی شُدہ حکمت عملی کےنتیجے میںاس منصوبے کی لاگت میںکسی قسم کاکوئی اضافہ نہ ہو۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ منصوبے کے لیے گیس کی قیمتوںکاتعین کرنے کے حوالے سے پرائس مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری پٹرولیم کریں گے جبکہ سیکریٹری قانون،سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ،ایم ڈی ڈی ایس این جی پی ایل،ایم ڈی ایس ایس جی سی اوروزارت خزانہ کے نمائندے،اس کمیٹی کے ممبرہونگے جبکہ ای سی سی نے وزارت پانی و بجلی کی تجویزپرسنڈیکیٹ ٹرم فنانسنگ فسیلٹی کے حوالے سے پاورسیکٹرکے لیے وزارت خزانہ کو25ارب روپے کی خودمختارگارنٹی جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔