خبرنامہ انٹرنیشنل

ای میل کے بانیوں میں شامل رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

نیویارک:(اے پی پی)رابطوں کی دنیا میں انقلاب پیدا کرنے والی ایجاد ’ای میل‘ کے بانی “رے ٹام لنسن 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ای میل کے لیے @ کا سبمل بھی انھوں نے ہی متعارف کرایا تھا۔ رے ٹام لنسن نے ایم آئی ٹی سے گریجویشن کیا اور پھر 1971 ءمیں بوسٹن کی ایک ٹیکنالوجی فرم سے وابستہ ہوگئے ۔رے ٹام لنسن کا شمار 1971ء میں امریکا میں شروع کے جانے والے ایک دفاعی پروجیکٹ آرپانیٹ کے بانیوں میں ہوتا تھا ۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایٹمی جنگ چھڑجانے کی صورت میں کمپیوٹر نیٹ ورک کےدرمیان ایک با اعتبار مواصلاتی نظام قائم کرنا تھاـ اس پروجیکٹ کے دوران رے ٹام لنسن کو یقین ہوگیا کہ ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے ۔ جس کے بعد ٹام لنسن ایک ایسا نظام وضع کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے ذریعے پیغام با آسانی دوسرے شخص تک پہنچ سکے۔ اسے ای میل ، یعنی الیکٹرانک میل کا نام دیا گیا ۔ یہ پروجیکٹ بعد میں انٹرنیٹ اور ورلڈ وائڈ ویب کی ابتدائی شکل ثابت ہوا ـ۔