خبرنامہ انٹرنیشنل

باؤ فورم نے ایشیائی اثرو رسوخ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، صدر چین

باؤ (ملت + آئی این پی) چین کے صدر شی چن پھنگ نے چین کے صوبہ ہائی نان میں شروع ہونے والی باؤ فورم برائے ایشیاء کی 2017ء سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کیلئے تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سولہ سال قبل اپنے قیام کے بعد باؤ فورم برائے ایشیاء نے ایشیائی اتفاق رائے قائم کرنے ، ایشیائی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیائی اثر و نفوذ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا امسال سال کا موضوع بین الاقوامی برادری ایشیائی ممالک کی طرف سے اقتصادی عالمگیریت پر توجہ مبذول کرنے کا مظہر ہے ۔انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ دنیا اور علاقائی معیشت کو درپیش اہم مسائل کے حل کیلئے اپنی فہم و فراست کو بروئے کار لائیں اور زیادہ فعال مشمولہ اور پائیدار اقتصادی عالمگیر عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرے ، افتتاحی تقریب میں اپنے کلیدی خطاب میں اقتصادی عالمگیریت کا ذکر کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گاؤلی نے ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ اقتصادی عالمگیریت اور آزادانہ تجارت کے فروغ اور ایشیاء اور بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ تقدیروالی برادری کے فروغ کیلئے تعاون کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس نصب العین کے حصول کیلئے ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ وہ امن ، ایجادنو ، کھلے پن ، حصہ داری اور منصفانہ سلوک پر مشتمل اور ترقیاتی موڈ کو فروغ دیں ۔