واشنگٹن:(اے پی پی)امریکی صدر باراک اوباما اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما 21 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے ۔ جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ اور مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر اوباما نے گزشتہ سال خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں کو کیمپ ڈیوڈ میں مہمان بنایا تھا ۔ دورے کے دوران صدر اوباما برطانیہ اور جرمنی بھی جائیں گے۔