خبرنامہ انٹرنیشنل

باراک اوباما سے ہیلتھ کیئر بل ترمیم کی جائیگی، ٹرمپ

نیو یارک: (ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ باراک اوباما سے ہیلتھ کیئر بل ترمیم کی جائیگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براک اوباما سے ملاقات کے بعد وال سٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اوباما کیئر میں ترمیم کی جائیگی یا نیا بل سامنے لایا جائیگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اوباما سے ملاقات میں میں نے انہیں بتایا کہ انکی تجاویز پر غور کرونگا۔ تاہم ہیلتھ کیئر بل میں ترامیم ضرور کی جائیں گی۔