خبرنامہ انٹرنیشنل

باراک اوباما نے بھی سانتا کلاز کا روپ دھار لیا

باراک اوباما نے بھی سانتا کلاز کا روپ دھار لیا
واشنگٹن (ملت آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوباما سانتاکلاز بن گئے، واشنگٹن ڈی سی کے ایک سنٹر میں بچوں کے درمیان تحائف تقسیم کیے۔ دنیا بھرمیں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی کرسمس منانے میں پیش پیش ہیں، وہ سانتاکلاز کی کیپ پہنے تحائف لیے بچوں کے سنٹر پہنچے۔ باراک اوباما نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان سے گھل مل گئے، بچوں نے سابق صدر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔