خبرنامہ انٹرنیشنل

باراک اوباما کو جان ایف کینیڈی فانڈیشن کا ایوارڈ دینے کا اعلان

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) جان ایف کینیڈی فانڈیشن نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کوجان ایف کینیڈی فانڈیشن نے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعزاز جمہوری اقدار کی علمبرداری اورسیاسی حوصلہ مندی کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔ اوباما اپنے دور حکومت میں کیوبا کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات میں بہتری لائے، سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی بیٹی کیرولین کینیڈی اور ان کے بیٹے جیک اسکولزبرگ، باراک اوباما کو یہ ایوارڈ دیں گے۔واضح رہے کہ جان ایف کینیڈی فانڈیشن کی جانب سے یہ ایوارڈ ضمیر کے مطابق جرات مندانہ فیصلے کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔