خبرنامہ انٹرنیشنل

باراک اوباما کی ایٹمی تجربہ کرنے پرشمالی کوریا کوسنگین نتائج کی دھمکی

واشنگٹن: (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے ایٹمی تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کو سنگین نتائج کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔وائیٹ ہاوس کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اس بارے میں کوئی باضابطہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ رابطہ کرے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جمعہ کواپنی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ایٹمی تجربہ کیا ہے جس سے علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔