خبرنامہ انٹرنیشنل

باراک اوباما کی ہیلری کو مبارک باد

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے ہیلری کلنٹن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ دوسرے ڈیموکریٹ امیدوار برنی سینڈر سے اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق باراک اوباما نے ہیلری کلنٹن اوربرنی سینڈر سے الگ الگ ٹیلفون پر بات کی اور دونوں کو ان کی بھرپور صدارتی مہم پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے امریکی سیاسی ثقافت کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ برنی سینڈر کی درخواست پر صدر اوباما ان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔