خبرنامہ انٹرنیشنل

بارسلونا میں ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی، 13 افراد ہلاک

بارسلونا(ملت آن لائن)سپین کے شہر بارسلونا میں ڈرائیور نے وین راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے رمبلاس میں ایک شخص نے تیز رفتار وین لا بقیریا مارکیٹ میں راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 10 افرد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور شہریوں کو کچلنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی جب کہ پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ دو دہشت گردوں نے جائے حادثہ کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بھی بنایا جس میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جب کہ دوسرے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بارسلونا کے علاقے رمبلاس میں ایک شخص نے تیز رفتار وین لا بقیریا مارکیٹ میں راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 10 افرد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔