خبرنامہ انٹرنیشنل

بانکی مون کی مسئلہ کشمیرکوبیٹھ کرحل کرنےکی پیشکش

واشنگٹن: (آئی این پی) قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے مسئلہ کشمیرکو پاکستا ن اور بھارت کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی پیشکش کرتے ہوے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے براہ راست بات چیت کرنے پر انکا خیرمقدم کرتے ہیں۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطا بق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹفن ڈجرق نے کہا ہے کہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان فانی کی شہادت کے بعدکشمیر میں کشیدہ صورتحال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور اس پر پاکستانی میڈیا کی جانب سے کی جانے والی کوریج پر بھارتی وزیرعظم نریندر مودی نے دکھ کا اظہار کیاجس پر سیکرٹری جنرل بانکی مون نے مسئلہ کشمیر پردونوں ممالک کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے پاس مسئلہ حل کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل جیسا دفتر موجود ہے لیکن اس کے لیے دونوں ممالک کا بات چیت کے لیے متفق ہونا ضروری ہے تاکہ آیندہ کے لے کسی ب قسم کی کشیدگی سے بچا جا سکے۔