خبرنامہ انٹرنیشنل

بانکی مون کی پاک بھارت مسائل حل کرانے میں تعاون کی پیشکش

نیویارک:(ملت+اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں، اگر دونوں ممالک چاہیں تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانکی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا۔