خبرنامہ انٹرنیشنل

بان کی مون کا فریقین سےمسئلہ کشمیرکوپرامن طریقےسےحل کرنےکامطالبہ

نیویارک: (آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے پرامن حل کی اپیل کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابقمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پر امن حل کی اپیل کردی۔ایسوسی ایٹ ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرتری جنرل نے فریقین پر زور دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔12 جولائی کو بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کشمیر میں حالیہ جھڑپوں کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں ان کو کشمیر میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد پر افسوس ہے۔