خبرنامہ انٹرنیشنل

بحرین میں بم دھماکہ،خاتون جاں بحق

منامہ:(اے پی پی) بحرین کے دارالحکومت مناما کے جنوب میں واقع ایکرر گاؤں میں ہوئے بم دھماکہ میں خاتون جاں بحق اور3 بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس دھماکہ کے پیچھے ‘دہشت گردوں’ کا ہاتھ ہے۔ دھماکہ کی زد میں وہ کار آ گئی جس میں خواتین اور 3 بچے سفر کر رہے تھے. بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہے۔ بحرینی وزارت داخلہ کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے نکلے والے چھروں سے خاتون کی موت ہو گئی. دھماکہ کے وقت وہاں سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں ایسے ہی ایک بم دھماکے میں2 پولیس اہلکار مارے گئے تھے اور 6 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔