خبرنامہ انٹرنیشنل

بحری اہداف کو آسانی سے نشانہ بنانیوالے بیلسٹک میزائل موجودہیں،پاسداران انقلاب

بحری اہداف کو

بحری اہداف کو آسانی سے نشانہ بنانیوالے بیلسٹک میزائل موجودہیں،پاسداران انقلاب

تہران(ملت آن لائن)ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب جنرل حسن سلامی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس ایسے جدید اور منفرد نوعیت کے بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو بحری اہداف کو بآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے دھمکی آمیز میں جنرل سلامی نے کہا کہ ایران اپنےاثرونفوذ کو بڑھانے کے لیے جنگ کا دائرہ اپنی سرحدوں سے باہر منتقل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس امریکا کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے اطراف میں امریکیوں کی کتنی فضائی اور بحری فورس موجود ہے۔ اپنیدشمنوں کے خلاف ایران اطراف میں فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔