خبرنامہ انٹرنیشنل

کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سابق برازیلی صدر کو جیل

برازیلا(ملت آن لائن) برازیل کے سابق صدر کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے پر ساڑھے نو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا، تاہم اپیل کی سماعت تک وہ آزاد رہیں گے۔

برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر رہے ہیں اور ان پر ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ایک آئل گروپ پیٹرو براس میں خورد برد اور کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

اکہترسالہ برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور مقدمات انہیں اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے قائم کیے جارہےہیں۔

ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور ثابت کریں گے کہ الزامات غلط ہیں۔

لولا ڈی سلوا پر ایک پرتعیش گھر اور گیارہ لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔ جج نے ان کے گھر کو بھی قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے۔