خبرنامہ انٹرنیشنل

برازیل، برطرف عوامی مظاہرے

برازیلیہ:(اے پی پی) برازیل میں عہدے سے برطرف کی جانے والی صدر ڈلما روزیف کی حمایت میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھاتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک روک دی۔ مشتعل مظاہرین نے روزیف کے حق میں نعرے بازی کی۔ریو ڈی جنیرو میں ہزاروں لوگوں نے ڈلما روزیف کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے صدر مشل تیمیری سے مستعفی ہونے اور روزیف کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔ بعض افراد نے نئے انتخابات کے نعرے لگائے۔ساؤ پالو میں بھی روزیف کے حامی سڑکوں پر نکل آئے انہوں نے بھی نئے صدر کی رہاش گاہ کے سامنے روزیف کے حق میں نعرے بازی کی۔انہوں نے نئی ملکی انتظامیہ کی کفایت شعاری کی پالیسیوں کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ برازیل کی صدر ڈلما روزیف پر بد عنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے انھیں رواں ماہ کی 12 تاریخکو عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعدملک میں حالات میں خراب ہونا شروع ہوگئے تھے۔