خبرنامہ انٹرنیشنل

برازیل،2صدی پرانے نیشنل میوزیم میں خوفناک آتشزدگی

برازیل،2صدی پرانے نیشنل میوزیم میں خوفناک آتشزدگی
صدر مائیکل ٹیمر نے واقعے کو برازیل کیلئے افسوس ناک دن قرار دے دیا

سائوپولو(ملت آن لائن)برازیلین شہر ریوڈی جنیرو کے 200سال قدیم نیشنل میوزیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، میوزیم میں 2 کروڑ نوادرات موجود ہیں، فائر فائٹرز عمارت میں آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن ریو ڈی جنیرو میں واقع قدیم ترین نیشنل میوزیم کے بند ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کے لیے فائر فائٹرز پوری کوشش کررہے ہیں۔ نیشنل میوزیم میں 2 کروڑ اشیا ء موجود ہیں۔برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیشنل میوزیم میں آگ لگنے کے واقعے کو برازیل کے لیے افسوس ناک دن قرار دیا ہے ۔دوسری جانب برازیل کے ٹی وی کو انٹرویو میں نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر نے اسے سانحہ قرار دیا۔واضح رہے کہ یہ میوزیم کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال کی ابتدا میں اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔