خبرنامہ انٹرنیشنل

برازیل:ریواولمپکس میں دہشت گردی کامنصوبہ، 10افراد گرفتار

ریوڈی جنیرو:(اے پی پی) برازیل نے ریو اولمپکس کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے،ہتھیار خریدنے کی کوشش میں 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ریو اولمپکس میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور برازیلی وزیر انصاف نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کی نگرانی سے پتہ چلا کہ ملزمان پڑوسی ملک سے اے کے فورٹی سیون رائفلز خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان نے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ داعش سے تعلق رکھتے ہیں۔ برازیلی وزیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے داعش سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے، برازیل نے حال ہی میں انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین بنائے ہیں۔