خبرنامہ انٹرنیشنل

برازیل:صدر کے مواخذے کے معاملے پراحتجاج جاری

ساؤپالو:(اے پی پی) برازیل میں صدر کے مواخذے کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ساؤپالو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔برازیل کے سینیٹ میں آج صدر ڈیلما روسیف کے مواخذے کیلئے ووٹنگ کی جائے گی،برازیل کی صدر پر خرد برد کے الزامات ہیں۔سینیٹ میں مواخذے کی تحریک کیلئے ووٹنگ سے ایک روز قبل برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤپالو میں ڈیلما روسیف کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے پر جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔برازیل کی صدر ڈیلما روسیف کے مخالفین اگر سینیٹ سے اکیاسی ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے تو برازیل کے نائب صدر مائیکل ٹیمر آئندہ 6 ماہ کیلئے ڈیلما روسیف کی جگہ صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔