خبرنامہ انٹرنیشنل

برازیل جیل؛ قیدیوں کے درمیان تصادم، 30 سے زائد ہلاک

برازیلیا:(ملت+اے پی پی) برازیل کی جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان خوفناک جھڑپ کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے۔ برازیل کی شمال مشرقی ریاست کے شہر نٹال کی جیل میں قید 2 گروہوں کے درمیان ہفتے کی رات شروع ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ تین قیدیوں کے سر بھی قلم کئے گئے ہیں۔ دو الگ الگ منشیات فروش گروہوں کے ارکان جیل کے مختلف حصوں سے باہر آئے اور پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے تاہم واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 14 گھنٹے بعد صورتحال پر قابو پالیا۔