برازیلیا(آئی این پی)برازیل میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد20 ہوگئی، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے علاقے سا پالو اور گردونواح میں شدید بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنے ہے، جبکہ شہر کی سڑکیں اور گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سترہ جبکہ تین افراد پانی میں بہہ جانے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے سبب ہزاروں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔ ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن معطل جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔