خبرنامہ انٹرنیشنل

برازیل میں عوامی منصوبوں پر 20 برس تک پابندی کی ترمیم منظور

برازیلیہ: (ملت+اے پی پی) برازیل کی سینیٹ نے آئین میں اس متنازع ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ 20 سال لیے عوامی منصوبوں پر رقوم خرچ نہیں کی جائیں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کو اس ترمیم کی منظوری کے لیے49 ووٹ درکار تھے۔ یہ ترمیم ووٹوں کے انتہائی کم فرق سے منظور کی گئی۔ایک حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا ہم جیت گئے ہیں یہ اہم چیز ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ غریب لوگ اس سے متاثر ہوں گے اور دو دہائیوں کے لیے پابندی لگا دینا غیر حقیقی اقدام ہے۔یہ اقدامات آج (جمعرات سے) نافذالعمل ہوں گے۔ کفایت شعاری کے لیے کیے گئے ان اقدامات کی منظوری صدر مائیکل ٹیمر کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے رواں برس عہدہ سنبھالنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کو کئی دہائیوں کی بدترین کساد بازاری سے نکالیں گے۔حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے صحت اور تعلیم جیسے شعبے متاثر ہوں گے جن کے لیے پہلے ہی رقوم نہیں ہیں۔کفایت شعاری کے منصوبے کی منظور کے لیے ہونے والے سینیٹ کے اجلاس کے دوران ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔منظوری کی خبر آتے ہیں کئی مظاہرین مشتعل ہو گئے۔ برازیلیہ میں مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی۔ ساؤ پاؤلو میں ایک سرکاری ادارے پر حملہ کیا گیا۔