برسلز:(آئی این پی)برسلز میں پیرس حملوں کا مشتبہ ملزم سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔ بلجیئن پراسیکیوٹر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے برسلز کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مزید دو ملزمان مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے پولیس آپریشن والے علاقے میں سکول بند کرکے بچوں کا انخلا کر دیا گیا ہے جب کہ فوج بھی طلب کر لی گئی ہے۔ امریکہ میں پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے پرنس جارج پولیس چوکی کے سامنے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔ دریں اثنا جرمنی میں ایک کار میں موجود دھماکہ خیز آلہ پھٹنے سے کار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی۔ ٹورنٹو میں بھرتی سٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وارکرکے دو کینیڈین فوجیوں کو زخمی کر دیا۔