خبرنامہ انٹرنیشنل

برسلزمیں ایک رہائشی عمارت دھماکے سے تباہ، کئی زخمی

برسلزمیں ایک رہائشی

برسلزمیں ایک رہائشی عمارت دھماکے سے تباہ، کئی زخمی

برسلز:(ملت آن لائن)بیلجئیم کے شہرانتورب میں ایک رہائشی عمارت دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بیلجئیم میں پیش آنے والا یہ دھماکہ پارڈنمارک میں واقع اسٹریٹ سینٹرل کی ایک رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ حیران کن ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ نہیں لگتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق اس حیرت انگیز دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے سنہ 2016 میں بیلجئیم کے شہر برسلز میں ایک خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس واقعے کے بعد سے ہی شہر کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔