برسلز:(اے پی پی) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پولیس اور دائیں بازو کے مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہو ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین گزشتہ منگل کو برسلز میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے خلاف احتجاج کر ہے تھے۔ انہوں نے حکام کی اس اپیل کو مسترد کر دیا تھا کہ مظاہرے کو مؤخر کر دیا جائے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا اور اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔