برسلز:(اے پی پی)برسلز میں پولیس آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد کا تعلق فرانس میں مزید ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے سیل سے بتایا جارہا ہے۔ برسلز دھماکوں سے تعلق کے شبہے میں اب تک تین ممالک سے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع شائربیک کے سرچ آپریشن میں پکڑا جانے والا ایک شخص ممکنہ طور پر صالح عبدالسلام کا ساتھی محمد ابرینی ہے جو پیرس حملوں کے بعد عبدالسلام کی کار ڈرائیو کررہا تھا تاہم حکام نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔بیلجیئن پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق پیرس میں مزید ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص سے ہے جسے جمعرات کو پیرس میں گرفتار کیا گیا تھا۔برسلز حملوں سے تعلق کے شبہے میں اب تک جرمنی سے دو، فرانس سے ایک اور بیلجیئم میں 10افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔