خبرنامہ انٹرنیشنل

برسلز کے کرمنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دھماکا

بیلجیئم:(اے پی پی) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے انسٹی ٹیوٹ میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکا برسلز کے ایک کرمنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں لیبارٹریوں کے نزدیک کیا گیا،دھماکے سے قبل ایک کار زبردستی انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوئی۔ حملے میں ایک سے زائد حملہ آو ر حملے ملوث تھے ۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور علاقے کو بند کردیا گیا۔ 22 مارچ کے برسلز ائیر پورٹ پر حملے کے بعد سے بیلجیئم میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔