خبرنامہ انٹرنیشنل

برسلز: یورپی یونین کا پہلی باربرطانیہ کےبغیراجلاس

برسلز:(آئی این پی) برطانیہ کے یورپی یونین کی علیحدگی کےفیصلے کے بعد یورپی قیادت کا پہلا اجلاس برطانوی نمائندے کے بغیر منعقد ہوا. جرمنی کے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی یورپی قیادت کی گول میز کانفرنس میں برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا. یورپی یونین کی قیادت اس بات پر متفق تھی کہ برطانیہ کی جانب سے بلاک سے اخراج کی باضابطہ اطلاع دیے جانے کےبعد اس معاملے پر باضابطہ طور پر غور کیاجائےگا. یورپی قیادت اور حکام نے برطانیہ سے فوری طور پر وضاحت طلب کی ہے کہ وہ بلاک سے علیحدگی کےبعدیورپی یونین کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔ برطانیہ چالیس سال سے زائد عرصے تک یورپی یونین کا حصہ رہا ہے.