خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی خاتون صحافی نے’بلیک ٹائی‘ چیریٹی ڈنر کا پول کھول دیا

برطانوی خاتون صحافی نے’بلیک ٹائی‘ چیریٹی ڈنر کا پول کھول دیا

لندن:(ملت آن لائن) ایک برطانوی خاتون صحافی نے لندن کے ڈورچسٹر ہوٹل میں ہونے والے سالانہ ’بلیک ٹائی‘ چیریٹی ڈنر کا پول کھول دیا۔ فنانشل ٹائمز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میڈیسون میرج نامی صحافی نے بتایا کہ گذشتہ جمعرات کو رات 10 بجے ڈورچسٹر ہوٹل میں ہونے والے ’بلیک ٹائی‘ ڈنر میں لندن کی کئی مشہور شخصیت مدعو تھیں جن میں بزنس، فلم ساز، سیاستدان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور مرد حضرات شامل تھے۔ خاتون صحافی، جنہوں نے چھپ کر یہ تمام معلومات حاصل کیں، نے انکشاف کیا کہ اس چیریٹی ڈنر میں 360 مردوں نے شرکت کی جن کے لیے خصوصی طور پر 130 خواتین کو مدعو کیا گیا تاکہ وہ ان کی میزبانی کریں۔ صحافی کا کہنا تھا کہ یہ افراد چیریٹی کے نام پر ڈوچسٹر کلب میں غلط کام کرتے ہیں، خواتین کو بلا کر ان کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں لڑکیوں کی نمائش کی جاتی ہے اور ان کے ساتھ برا برتاؤ کیا جاتا ہے ۔ خاتون صحافی نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی برا سلوک کرنے کی کوشش کی گئی۔ واضح رہے کہ چیریٹی کے نام پر یہ تقریب گذشتہ 33 سال سے جاری ہے، جس کے اغراض و مقاصد مختلف اسپتالوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا بتایا جاتا ہے۔ تاہم اسکینڈل سامنے آنے پر اب یہ کلب بند کر دیا گیا۔