خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی ننھی شہزادی کی پہلی سالگرہ،نئی تصاویرجاری

لندن (آئی این پی)برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی ننھی بیٹی شہزادی شارلٹ الزبتھ ڈیانا کی پہلی سالگرہ منا ئی گئی ،کنگسٹن پیلس نے شاہی خاندان کی سب سے چھوٹی ممبر شہزادی شارلٹ کی نئی تصاویر جاری کی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی ننھی بیٹی شہزادی شارلٹ الزبتھ ڈیانا کی پہلی سالگرہ منا ئی گئی۔۔ننھی شہزادی کی پہلی سالگرہ پر کنگسٹن پیلس نے شاہی خاندان کی سب سے چھوٹی ممبر شہزادی شارلٹ کی نئی تصاویر جاری کی ہیں ۔ پنک فراک پہنے ننھی شہزادی کیوٹ لگ رہی ہیں ۔شہزادی شارلٹ اپنے دادا ، والد اور بڑے بھائی شہزادہ جارج کے بعد برطانوی شاہی تخت کی چوتھی وارث ہیں۔