خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی شہری پرٹرمپ کوقتل کرنےالزام میں فرد جرم عائد

لاس ویگاس(آئی این پی)امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق 19 سالہ برطانوی شہری لاس ویگاس میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک پولیس افسر کی پستول چھین کر ٹرمپ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ مزید یہ کہ اس نے ایک سال قبل ہی اس واردات کی منصوبہ بندی کر لی تھی۔ یہ انتخابی جلوس گزشتہ ویک اینڈ پر نکالا گیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر تک کا جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ امریکی دفتر استغاثہ نے اسے خطرناک شخص قرار دیا ہے۔