خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی شہر لیسیسٹر میں زوردار دھماکا

برطانوی شہر

برطانوی شہر لیسیسٹر میں زوردار دھماکا

لندن:(ملت آن لائن) برطانوی شہر لیسیسٹر میں خوفناک دھماکا ہوا جس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔ یہ دھماکا لندن سے 145 کلومیٹر دور لیسیٹر شہر میں ہوا۔ دھماکے کی گونج میلوں دور تک سنی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ ایک تصویر جو قدرے دور سے لی گئی اس میں دھماکے کے بعد لگی ہوئی آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ پولیس نے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دیا اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ یہ دھماکا ایک اسٹور میں ہوا ہے جس کے اوپر مکانات اور اطراف کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکا ہنکلے روڈ پر واقع ویسٹرن پارک اسٹور میں ہوا ہے اور پولیس نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس وقت چھ فائر انجن آگ بجھانے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں تاہم دھماکے میں ایک اسٹور مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
امریکا دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین

بیجنگ:(ملت آن لائن) چین نے امر یکا سے کہاہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکا کی طرف سے جمہوریہ کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اداروں اور افرادکیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ختم کر دے اوراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین اس قسم کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے امریکا کو اپنے ملکی قوانین کی روشنی میں ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکا نے جمہوریہ کوریا کے56 بحری جہازوں، جہازران کمپنیو ں اورکاروبار کو نشانہ بنایا ہے جن کا تعلق چینی کمپنیوں اور افراد سے ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کر رہا ہے۔ وہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری کریں تاہم اگرکوئی ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔