خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی شہزادہ ہیری اورصدربارک اوباما کی نوک جھونک

برطانوی شہزادہ ہیری اورصدربارک اوباما کی نوک جھونک
لندن:(ملت آن لائن) برطانوی شہزادہ ہیری اور سابق امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان ریڈیو شو میں ہونے والی نوک جھونک نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں۔ شہزادہ ہیری نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ریڈیو شو کیلئے میزبانی کی اور مہمان سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو کیا۔ انٹرویو سے قبل شہزادہ ہیری اور باراک اوباما کی نوک جھونک سے ماحول خوشگوار ہو گیا برجستہ گفتگو نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں۔ گفتگو میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ نروس ہیں جس پر بارک اوباما نے خود میزبان بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر آپ چاہیں تو میں آپ کا انٹرویو لے لوں گا’۔دونوں کی گفتگو اتنی برجستہ تھی کہ اسٹوڈیو میں موجود عملہ سنجیدہ رہنےکی کوشش کے باوجود ہنسی پر قابو نہ پاسکا ۔ یہ انٹرویو رواں برس ستمبر میں انوکٹس گیمز کے دوران کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ریکارڈ کیا گیا ، جو رواں ماہ 27 دسمبر کو نشر کیا جائے گا۔ شاہی محل کنسنگٹن پیلس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ انٹرویو سابق صدر کے دفتر میں آخری دن اور صدارت سے ہٹ کر زندگی سے متعلق منصوبوں خاص کر اوباما فاؤنڈیشن کے گرد گھومتا ہے۔