خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی نائب وزیراعظم ڈیمیئن گرین عہدے سے مستعفی

برطانوی نائب وزیراعظم ڈیمیئن گرین عہدے سے مستعفی
لندن:(ملت آن لائن)برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیمیئن گرین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیر اعظم تھریسا مے نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ کمپیوٹر سے غیراخلاقی مواد برآمد ہونے کے اسکینڈل میں ملوث برطانوی نائب وزیراعظم ڈیمیئن گرین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈیمیئن گرین نے اپنا عہدہ باضابطہ طور پر وزیراعظم تھریسا مے کو پیش کردیا۔ نڈیمیئن گرین پر اپنے پارلیمانی دفتر کے کمپیوٹر پر غیراخلاقی مواد دیکھنے اور فحش تبصرے کرنے کا الزام تھا جبکہ وہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنے اس فعل پر کوئی بھی تسلی بخش وضاحت دینے میں ناکام رہے تھے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی درخواست پر 61 سالہ ڈیمیئن گرین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ 2 نومبر2017 کو خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے بعد برطانوی وزیردفاع مائیکل فلن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ آسٹریا کے اپوزیشن لیڈر جنسی استحصال کے الزام پرمستعفی رواں برس 6 نومبر 2017 کوآسٹریا کے اپوزیشن لیڈر پیٹر پلس نے جنسی استحصال کے الزام پر اپنی پارلیمانی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔