خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی وزیر خارجہ نے پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی

برطانوی وزیر خارجہ نے پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی

لندن(ملت آن لائن) پیوٹن ملکی ساکھ بہتر بنانے کیلئے فٹبال ورلڈکپ کا استعمال کر رہے ہیں، بورس جانسن کا پارلیمنٹ میں خطاب برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب میں وزیر خارجہ جانسن نے روسی صدر کا جرمنی کے ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہٹلر نے اولمپکس کو استعمال کیا تھا اسی طرح پیوٹن بھی فٹبال ورلڈ کپ کو استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے ذریعے اپنے ملک کا مقام اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایسا ہی ہے جیسا ہٹلر نے نازی جرمنی میں اولمپکس کی میزبانی کرکے اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی تھی۔ ماسکو کا ورلڈکپ کی میزبانی کو کردارسازی کے لیے استعمال کرنے کا موازنہ 1936میں ہونے والے اولمپکس سے کرنا بالکل درست ہے۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…روس طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، جان نکوسن

کابل (ملت آن لائن) افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جان نکولسن کا کہنا ہےکہ روس نہ صرف طالبان کی مدد کر رہا ہے بلکہ انھیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔ امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکولسن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی ہتھیاروں کو تاجکستان کی سرحد سے سمگل کیا جا رہا ہے تاہم وہ اس کی تعداد نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ روس نہ صرف طالبان کی مدد کر رہا ہے بلکہ انہیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔ ادھر روس نے طالبان کو ہتھیار اور مالی امداد فراہم کرنے کی تردید کی ہے تاہم یہ بات تسلیم کی ہے کہ اس نے شدت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔