برسلز ۔ (ملت آن لائن)برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن نے لندن کے الزام عائد کرنے کے بعد روس کے پاریہ ریاست کے طور پر دنیا بھر میں سائبر حملوں کی مذمت کی ہے۔ لندن کے سائبر ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ روس کے جی آر یو ملٹری انٹیلی جنس سے گزشتہ سال سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سمیت دیگر بڑے حملے کئے گئے۔ برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن نے برسلز پہنچنے پر اپنے نیٹو ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ روس کے بے ربط حملوں نے اسے بین الاقوامی برادری میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بڑی طاقت نہیں بلکہ پاریہ ریاست کی علامت ہیں اور ہم اسے اتحادیوں سے الگ کرنے اور انہیں ایسے طریقے جاری رکھنے سے روکنے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ لندن ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے نیشنل سائبر سکیورٹی سنٹر کو اس بات کا یقین ہے کہ 2016ء کے صدارتی انتخابات سے قبل امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سمیت متعدد حملوں کی ذمہ داری یقیناً جی آر یو پر عائد ہوتی ہے۔ ولیم سن نے کہا کہ برطانیہ روس پر اسی کے سائبر حملوں سے واپس حملے کرے گا جس سے اسے مزحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو واضح کر رہے ہیں کہ روس کہاں سے کام کرتا ہے اور روس کے اس اقدام کو بے نقاب کرنے سے ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں ایسے حملے ناکام ہوں گے۔ سالسبری میں حملے میں سابق کریملن ایجنٹ سرگئی سکریپل کو نشانہ بنانے کے بعد برطانیہ اور روس کے مابین تعلقات خراب ہوئے ہیں۔