خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکی صدر کو ایوان سے خطاب کی دعوت دینے سے انکار

لندن (ملت + آئی این پی) برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر کو ہاس کا آف کامن سے خطاب کی دعوت دینے سے انکار کردیا جبکہ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور دیگر ارکان نے ٹرمپ کے دورے کی مخالفت کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاس کا آف کامن کے اسپیکر جان برکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنس پرستی اور نسلی تفریق کے باعث وہ امریکی صدر کے پہلے ہی مخالف تھیاب سات مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے بعد سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان سے خطاب کی دعوت دیں۔جان برکو نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو ایوان کی گیلری تک آنے کی بھی دعوت نہیں دیں گے دوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، لیبر پارٹی کے پارلیمینٹری لیڈر جیریمی کوربائن اور دیگر ارکان نے بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کردی ہیں ۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال جون میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔