خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض(ملت آن لائن) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک اعلی وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے محل میں ملاقات کی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے رہ نما لارڈ فرانسیس ماوڈی اور مشرق وسطیٰ کے لیے پارٹی کے بعض عہدیداروں پر مشتمل وفد نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ برطانوی وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطے کے اہم مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سعودی کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ عادل الجبیر، مجلس شوریٰ کے وائس چیئرمین ڈاکٹرمحمد بن امین الجفری بھی موجود تھے جب کہ برطانوی وفد میں سعودی عرب میں برطانیہ کیسفیر سائمن کولیس، کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ مارک گرنیہ، جیمز ھیابی، اسٹیفن میٹکاؤ، لارڈ فرانسیس پارینق، کیتھ سمبسو اور مشرق وسطیٰ گروپ کی ڈائریکٹر شالروٹ لیسی اور مارک مورسن شامل تھے۔
امدادی تنظیم آکسفیم کو جنسی سکینڈل کا سامنا
لندن، برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کو 2010ء میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں امدادی سرگرمیوں کے دوران اس کے چند کارکنوں کے جنسی حوالے سے قابل اعتراض رویے کے مرتکب ہونے کے باعث شدید تنقید اور الزامات کا سامنا ہے ۔ برطانوی حکام کے مطابق ان مبینہ غیر اخلاقی جنسی واقعات کے بعد خود آکسفیم نے مبینہ طور پر اپنے امدادی کارکنوں کے اس رویے پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی کی تھی۔ برطانوی وزارت برائے ترقیاتی امداد کے مطابق آکسفیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اس تنظیم کے لیے سرکاری فنڈنگ ختم بھی کی جا سکتی ہے۔