خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ،کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں زور دار دھماکا،2عمارتیں تباہ،30افراد زخمی

لندن (ملت + آئی این پی) برطانیہ کی کاونٹی مرسی سائیڈ میں زور دار دھماکے سے 2 عمارتیں تباہ ہو گئیں،واقعے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبرطانیہ کی کاونٹی مرسی سائیڈ میں زور دار دھماکے سے 2 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کا ملبہ دور جا گرا، ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکا گیس کا تھا۔دھماکے کے باعث کئی مکانات خالی کرالئے گئے اور 100 سے زائد افراد کو فوری طور پر ایک چرچ میں منتقل کردیا گیا، متعلقہ حکام دھماکے کے باعث ہونے والی تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔