آکسفورڈ شائر:(اے پی پی)برطانیہ کے علاقے آکسفورڈ شائر میں پاور اسٹیشن کی عمارت گرنے سے 1 شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ شائر کےDidcot پاور اسٹیشن کی عمارت گرانے کا منصوبہ تھا جس کے لیے مزدور کام کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک دھماکا ہو گیا اور عمارت گر گئی۔فائر اینڈ ریسکیو سروس چیف کے مطابق پاور اسٹیشن میں دھماکا نہیں ہوا ۔ اگلے چند روز کے دوران عمارت کو گرایا جانا تھا تاہم عمارت کے گرنے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔